سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے1330گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد علی شیرازی نے سب انسپکٹر توقیر احمد پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر بدنام زمانہ منشیات فروش نعیم عباس ولد مختاراحمد سکنہ بھیرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1330گرام برآمد ہوئی ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares: