دنیا بھر میںکرونا کی تباہ کاریاں بدستور جاری ، ہلاکتیں بہت زیادہ ہو گئیں .
باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 لاکھ 31 ہزار 892 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 60 ہزار 763 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 15 لاکھ 73ہزار 935 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 55 ہزار 280 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 57 ہزار 957 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےاس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 760 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
امریکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سات لاکھ 38 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک کے بعد نیوجرسی کورونا وائرس کا گڑھ بن گئی ہے۔
نیویارک میں اب تک کورونا سے دو لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد بیمار اور سترہ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
پاکستان میں سات ہزار چھ سو سے زائد مریض ہیں جب کہ ایک سو چوالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا مزید 888 جانیں نگل گیا اور مجموعی طور پر ساڑھے 15 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا کے سبب بیس ہزار سے چھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ چوروانوے ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے 23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوئی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 92 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 274 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 7 ہزار925 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 149 ہو گئی۔
ملک میں 5 ہزار 920 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 856 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں








