رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی
اینٹی نارکوٹیکس فورس نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے منشیات بھی برآمد کر لی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو اے این ایف تفتیشی سنٹر لے جا یا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا ری ہے جبکہ اسی طرح ان کی گاڑی سے برآمد ہونے والی منشیات کا وزن بھی کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان ریاض سومرو نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے.
واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.
کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.