مہنگائی میں کہیں کمی اور کہیں اضافہ،حکومت کی آنیاں جانیاں

0
27

اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کےگھریلو سلنڈر کی قیمت میں 68 روپے47 پیسے کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ایک کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں اس وقت بہت زیادہ مہنگائی ہے اور جس کا ذمہ دار بھی عوام اس حکومت کو سمجھتے ہیں.حکومت کی طرف سے پٹرل اور گیس کی قیمتوں میں معولی کمی پر برہم ہوتی ہوئی عوام کا کہنا ہےکہ حکومت جب قیمتیں بڑھاتی ہے تو بہت زیادہ لیکن جب قیمتیں کم کرتی ہے تو بہت معمولی جیسے کہ چند دن قبل پٹرول کی قیمت میں صرف 77 پیسے کمی کی تھی لیکن جب اضافہ کرتی ہے تو پھر روپوں میں کرتی ہے

Leave a reply