گوجرانوالہ:ڈویژن بھر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، کمشنر

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لیے عملدرآمد شروع کردیا ہے

کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ڈوثرن بھر میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، نیا کرایہ نامہ تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر آویزاں کر دیا گیا ہے،

کرایوں میں 10 فیصد کمی کے بعد منڈی بہاؤالدین سے راولپنڈی/اسلام آباد کا نیا کرایہ 600 کی بجائے 580 روپے مقرر،منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد اے سی بس کا نیا کرایہ 850 کی بجائے 820 روپے مقررکیا گیا ہے

منڈی بہاؤالدین سے اسلام آباد اے سی بس کا نیا کرایہ 1250 کی بجائے ، 1220 مقرر،منڈی بہاؤالدین سے جہلم کا نیا کرایہ 250 کی بجائے ،230 روپے،منڈی بہاؤالدین سے پنڈ دادنخان 350 کی بجائے ، 320نیا کرایہ مقرر،

منڈی بہاؤالدین سے میر پور 450 کی بجائے 430نیا کرایہ مقرر،منڈی بہاؤالدین سے دینہ 350 کی بجائے 330، گجرات 310 کی بجائے ، 290
سرگودھا 400 کی بجائے ،370، سرگودھا اے سی بس /کوسٹر 450 کی بجائے 420 نیا کرایہ مقررکیا گیا ہے

منڈی بہاؤالدین سے کھاریاں 300 کی بجائے 260 ، ڈنگہ 230 کی بجائے 200 روپے نیا کرایہ مقرر کیا گیا ہے،

کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ نئے کرایہ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا،نئے کرایہ ناموں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی.

دوسری طرف حکومت پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن نوید حیدر شیرازی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع گوجرانوالہ کی انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے متحرک ،

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیرصدارت ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جاوید اختر پڈھیار اور اڈا مالکان،کمپنی نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ مسافروں تک ضرور پہنچایا جائے،عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے کی صورت میں کمپنی اور اڈا مالکان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

کرایوں میں کمی کے پینا فلیکسز نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں۔اس موقع پر کمپنی و اڈا مالکان نے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع گوجرانوالہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4سے5 فی صدکمی کر دی گئی کمشنر کی ہدایت پر ضلع بھر میں زائد وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔

نیا کرایہ نامہ تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر آویزاں کر دیا گیا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کرایوں میں کمی کریں اور حکومتی اقدام کے ثمرات شہریوں تک ہر صورت پہنچنے چاہیئں ۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری اور ٹریفک پولیس نےدھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں ضلع بھر میں نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

ابتک مجموعی طور پر 3 لاکھ 28ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئےاور136دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔

Leave a reply