لاہور:کرونا وائرس سے بچاو کے لیے ہاتھ ضرور دھوئیں ،پانی اللہ کی نعمت ہے اسے ضائع مت کریں ، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی اینکرمبشرلقمان نے ایک طرف کرونا وائرس کی تباہ کاریوں سے سے باخبر رکھنے کا مشن سنبھال رکھا ہے تو دوسری طرف انسانی زندگی کے لیے پانی کی اہمیت پربھی بہت بڑا پیغام دے دیا ہے

 

 

باغی ٹی وی کےمطابق معروف اینکرمبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہاتھوں کا بار بار دھوںا ایک اچھا اقدام ہے لیکن ہاتھ دھوتے وقت کچھ اصولوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے

سنیئرصحافی کہتے ہیں کہ پانی کا استعمال بوقت ضرورت کریں اورہر وقت ہاتھ دھونے کےچکروں میں‌ پانی کو بہانے ہی نہیں رہنا چاہیے ، پانی اللہ کی نعمت ہے اس ضائع مت کیجئے، ان کا کہنا تھا کہ بہتر یہی ہےکہ اپنے گھروں میں رہیں اورکرونا سے بچاو کی حفاظتی تدابیراختیارکریں

Shares: