کرونا وائرس، امریکہ میں نرسز نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کر دی

0
22

کرونا وائرس، امریکہ میں نرسز نے حکومت کے خلاف درخواست دائر کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی کٹس نہ ملنے پر نرسوں نے حکومت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی نرسوں نے امریکی محکمہ صحت اور دو ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست عدالت میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لئے طبی عملے کو حفاطتی سامان فراہم نہیں کیا

نیویارک میں 9500 سے زائد نرسز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ 11 کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ نیویارک کے مختلف اسپتالوں میں کام کرنے والی متعدد نرسز سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کیا، نرسوں نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں حکومت، محکمہ صحت اور اسپتالوں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ ایک نرس نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ بغیر ہتھیاروں کے جنگ پر مت بھیجو۔

احتجاج کرنے والی نرسز میں سے ایک نے میڈیا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کے مریضوں سے نرسز کا تعلق براہِ راست ہوتا ہے۔ میڈیکل عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور انہیں حفاظتی سامان مہیا کرنا چاہیے۔ حفاظتی گاؤن اور دیگر سامان کی کمی کے باعث ہم کوڑے دان میں استعمال ہونے والے بیگز پہننے پر مجبور ہیں۔

نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نیو یارک ریاست میں 478 اموات ہوئیں جو دو ہفتوں کے دوران ہونے والی کم ترین تعداد ہے۔ وائرس کے متاثرین میں سے صرف سات فیصد افراد کا تعلق نیویارک شہر سے باقی کا باہر سے ہے۔ ریاست کے آس پاس ’کچھ کاروبار‘ جلد ہی دوبارہ کھل سکتے ہیں۔

قبل ازیں کوروناوائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کے گورنر نے آن لائن شادی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے اور اب شادی کے خواہش مند جوڑے شادی کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ نیویارک میں لاک ڈاون کے باعث بہت سی شادیاں منسوخ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے جوڑے پریشان تھے۔

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

واضح رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 792,938 سے زائد ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 42,518 سے تجاوز کرچکی ہے، نیویارک سمیت امریکا کی کئی ریاستوں میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے

Leave a reply