پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹرین دیکھ کر انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی انہیں کہہ رہا ہو جا ماہرہ جا جی لے اپنی زندگی
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹرین دیکھ کر انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی انہیں کہہ رہا ہو جا ماہرہ جا جی لے اپنی زندگی ماہرہ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ریل گاڑی کی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی
https://www.instagram.com/p/B_Po-zYBLGm/?igshid=19lk321qez94k
تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ میں جب بھی ٹرین کو دیکھتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کوئی کہہ رہا ہو جا ماہرہ جا جی لے اپنی زندگی؟
ماہرہ خان کی یہ پوسٹ صارفین میں کافی مقبول ہو رہی ہے اور مداح اس پوسٹ کو انجوائے کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا اففف سچ میں
واضح رہے کہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی ایک کثیر تعداد ہے جو انہیں اور ان کے کام کو بے حد سراہتے ہیں