لاہور:شکریہ مبشرلقمان ، آپ باغی یوٹیوب چینل کی ٹیم کواپریل کی تنخواہیں ادا کرکے مثال بن گئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی ، تجزیہ نگار مبشرلقمان کی طرف سے اس مہینے پھرقبل ازوقت اپنے ورکروں کو تنخواہیں اداکرنے پرتمام صحافتی تنظیموں کی طرف سے سراہا جارہا ہے
باغی ٹی وی کےمطابق باغی یوٹیوب چینل کے 50 ورکروں کو اپریل کی تنخواہیں دینے کو بہت سراہا جارہاہے ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے رمضان شروع ہونے سے پہلے باغی یو ٹیوب چینل کے پچاس سے زائد کارکنوں کو اپریل کی تنخواہ ادا کر کے ایک نئی مثال قائم کی ہے
انہوں نے کہا کہ یہ صحافی کارکن دوست ہونے کی واضح مثال ہے اس پر ہم مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور باقی صحافتی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں وہ رمضان المبارک سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کروائیں اور مبشر لقمان کی طرح مثال قائم کریں