لاہور:“مسلمان سے سامان نہیں لیں گے” کرونا وائرس نے دنیا بدل دی مگرافسوس ہندووں کی انتہا پسندی نہ بدل سکی،اطلاعات کےمطابق جہاں کرونا وائرس نے دنیا کے ضابطےبدل دیئے ، دشمنوں کو دوست بنا دیا ، یہودی ،عیسائی اورمسلمان سب ایک ہوگئے مگرافسوس ہمسائے میں رہنے والے ہندووں کے اندر سے بغض اورحسد کی آگ ابھی تک ٹھنڈی نہ ہوسکی
#Watch | Mumbai man refuses grocery over delivery boy’s religion; arrested pic.twitter.com/8r8bwvXd6K
— NDTV (@ndtv) April 23, 2020
باغی ٹی وی کےمطابق ہندووں کی اسلام دشمنی اورمسلمان دشمنی کے بھارت سے بڑے واقعات سامنے آرہے ہیں تازہ واقعہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ہندو خاندان نے اس وقت راشن لینے سے انکارکردیا جب ان کو معلوم ہوا کہ لوگوں کوراشن تقسیم کرنے والا مسلمان ہے
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ہندوخاندان میاں بیوی نے مسلمان سے راشن لینے سے انکارکرتے ہوے کہا کہ وہ ایک مسلمان سے راشن نہیں لیں گے ،








