چترال میں بھی کرونا سپیڈ پکڑنے لگا، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

0
61

چترال میں بھی کرونا سپیڈ پکڑنے لگا، مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چترال میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا، چترال میں کرونا وائرس کے 9 مریض سامنے آ چکے ہیں

چترال میں تین اور مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی، ضلعی محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر نثار اللہ کا کہنا ہے مسماۃ بی بی سارا عمر 24 سال زوجہ حضرت علی سکنہ دمیل دروش جس نے پشاور کا سفر کیا تھا اور عبد الاعظم عمر 47 سال ولد حاجی خان سکنہ تریچ کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا ہے، اس مریض کا تعلق اپر چترال سے ہے، اس نے بھی پشاور کا سفر کیا تھا، جبکہ شیر زمان ڈرائیور ولد محمد نواز خان سکنہ عشریت جو پشاور سے آیا تھا اور گرین لینڈ کے قرنطینہ مرکز میں تھا، اس کا ٹیسٹ بھی آج پازیٹیو آگیا۔ اس طرح چترال میں کرونا وائریس کے مریضوں کی تعداد نو ہوگئی ہے

لوئر چترال کے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں داحل کر دیا گیا ہے، جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی جبکہ ضلع اپر چترال کے مریض تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں زیر علاج ہیں۔ چترال میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ بعض حلقے اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے نہ صرف مریضوں بلکہ ڈاکٹروں کیلئے بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صرف چار ونٹی لیٹرز ہیں، جن میں سے ایک خراب بتایا جاتا ہے اور باقی تین کو چلانے کیلئے بھی کوئی تربیت یافتہ عملہ نہیں ہے، جبکہ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد سات ہے۔

ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بار بار لکھا ہے کہ وہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کروائیں اور ضروری سامان، مشینری منگوائیں، جس میں فی الحال ڈپٹی کمشنر ناکام نظر آتے ہیں۔

چترال میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 19 اپریل کو سامنے آیا تھا ، چترال ٹاؤن میں چیو ڈوک کے علاقے میں شہاب الدین نامی شحص چند دن پہلے تبلیغ سے واپس آیا تھا، وہ سیدھا گھر پہنچ گیا تھا، مگر بعد میں انتظامیہ نے اسے قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا۔ طبیعت خراب ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا، جہاں اس کا سیمپل ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا، اس کا ٹیسٹ پازیٹیو یعنی مثبت آیا تھا۔

Leave a reply