نیب نے لیگی رہنما کو پھر طلب کرلیا

0
35

نیب نے لیگی رہنما کو پھر طلب کرلیا

باغی ٹی وی :نیب نےمسلم لیگ ن کےرہنمامیاں جاوید لطیف کوپیر کےروزطلب کرلیا،‏نیب میاں جاویدلطیف کےخلاف ناجائزاثاثوں کی انکوائری کررہا ہے. نیب کے مطابق جاوید لطیف کی والدہ نے ایف بی آر کو 10 کروڑ سے زائد کے اثاثے بتا رکھے ہیں، نیب کو موصول شواہد کے مطابق اثاثوں کی مالیت اربوں روپے ہے، جاوید لطیف کی والدہ کے اثاثوں میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ہے، لیگی رہنما کو والدہ کا سورس آف انکم اور اثاثے بنانے کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا پوچھا گیا تھا، جاوید لطیف نے نیب سے جواب جمع کروانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی تھی۔ تا ہم اب دوبارہ انہیں طلب کر لیا گیا ہے.

نیب کے مطابق میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربوں روپے کی جائیداد بنائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی رہنما کے خلاف موصول شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے درجنوں اثاثے ان کی اہلخانہ کے نام پر ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے ڈیرے کی اراضی کا مقدمہ ان کے خلاف درج کر لیا گیا مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی مدعیت میں سورس رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ،ڈیرے کی اراضی کی جعلسازی میں محکمہ مال کے پٹواری ملک شبیر اور ایک شخص محمد رشید ملوث ہیں ،محمد رشید نے مالک نہ ہوتے ہوئے بھی ساڑھے 37 مرلے اراضی میاں برادران کو بیچ دی

Leave a reply