ترکی کا مشہور معروف ڈرامہ ارطغرل غازی ڈرامے کو یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا
باغی ٹی وی : ترکی کا مشہور معروف ڈرامہ ارطغرل غازی ڈرامے کو یکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ترک ڈرامے کو نہ صرف اسلامی بلکہ پاکستانی ثقافت و تاریخ کے بھی قریب قرار دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا
Prime Minister Imran Khan shares his views over PTV telecast of famous Turkish drama serial Diriliş: Ertuğrul; it will make our youth learn about Islamic history and ethics pic.twitter.com/pymAPbJFLr
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 24, 2020
وزیراعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ترک ڈرامے کو نشر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لازم ہوگیا تھا کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے تاکہ پاکستان کی نئی نسل اپنی تاریخ سے وابستہ ہو اس میں اسلام کا کلچر دکھایا گیا ہے
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ہالی وڈ وہاں سے بالی وڈ اور وہاں سے لالی وڈ میں آتا ہے تھرڈ ہینڈ کلچر ڈویلپ ہو رہا ہے یہاں ہماری بچوں کو نوجوانوں کو پتہ تو چلے کہ فرق کیا ہے سب میں پتہ تو چلے کہ ہمارا بھی کلچر ہے
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان کی نئی نسل ہالی وڈ سے لے کر بالی وڈ اور پھر بالی وڈ کی عریانیت میں پھنس چکی تھی اس لیے ارطغرل غازی جیسے ڈراموں کو نشر کرنا اچھی بات ہے انہوں نے مزید کہا تھا کہ 30 سے40 سال قبل تک بالی وڈ میں اس قدر فحاشی نہیں دیکھی تھی جتنی آج دیکھی جا رہی ہے جو مغربی ہالی وڈ کی بدترین چیزیں ہیں وہ بالی وڈ نے اپنا لی ہیں
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اپنی متعدد تقاریر میں اس ڈرامے کا ذکر کرچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے اس ڈرامے کو یکم رمضان المبارک سے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کیا تھا
واضح رہے کہ ارطغرل غازی ڈرامہ کافی مقبول ہو رہا ہے اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کو پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر بھی اب تک 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں علاوہ ازیں ترک ڈرامے کو نشر کرنے سے وہیں پی ٹی وی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل کو ایک ہی دن میں 40 ہزار نئے صارفین نے سبسکرائب کیا
اسلامی تاریخ پر مبنی اور خلافت عثمانیہ کی مکمل کہانی لیے ہوئے ترکی کے بنائے گئے ڈرامے کو دنیا بھر میں بہت شہرت ملی ہے، نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم ممالک میں بھی یہ ڈرامہ مختلف زبانوں میں ترجمے کے بعد دیکھا گیا ہے 150 قسطوں پر مشتمل اس ڈرامے کو ترک حکومت نے اس لیے بنوایا کہ عوام کو خلافت عثمانیہ کی پوری کہانی معلوم ہوسکے، اس سیریل میں عورتوں نے مختلف کردار بھی ادا کیے ہیں اور ڈرامے میں عشق و محبت کی کہانیاں بھی ساتھ ساتھ چلتی ہیں
ترک سیریز ارطغرل غازی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی