گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر مرتضیٰ وہاب کا اظہار تشویش، عوام سے کی بڑی اپیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ میں کورونا وائرس کی تصدیق پر اظہار تشویش کیا ہے
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاوَس جتنا محفوظ ماحول نسبتاً عام شہری کو میسر نہیں ہوتا،گورنر ہاوَس کے محفوظ ماحول میں بھی عمران اسماعیل کورونا سے متاثر ہوئے کورونا کوئی عہدہ یا رتبہ دیکھ کر نہیں آتا کوئی بھی متاثر ہوسکتا ہے،ہم سب بھی کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں ،
ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت کا ساتھ دے تاکہ وہ اپنے گھروالوں کو بھی تحفظ دے سکیں،احتیاط کورونا کے مرض کا واحد علاج ہے، ذمہ دار شہری کے ناطے ہمیں گھروں میں رہنا چاہیے،اگر کورونا کا مریض گھر نہیں بیٹھ رہا تو وہ مقامی طور پر دوسروں کو متاثر کرے گا،
ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اپنے بڑوں، پیاروں اور بچوں کی خاطر ہمیں اپنے گھروں میں رہنا چاہیے،ہمیں خود کو آئیسولیٹ کر کے اس وبا کو شکست دینی ہے
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پیٍغام دیا ہے کہ انہوں نے بھی کرونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا،انہوں نے دعاؤن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرین گے، جلد صحتیاب ہو جاؤں گا