سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

0
35

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج کاروبار کے دوران مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں موجود رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 314 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور انڈیکس 26 پوائنٹس کی کے ساتھ 32 ہزار 288 کی سطح پر گر گیا تھا۔

کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 32 ہزار 586 کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے . اضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پٹ گیا تھا،
اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

Leave a reply