خاں صاحب خواجہ سراوں پربھی نظرکرم ہوجائے ، سینیٹررحمان ملک نے زبردست مطالبہ کردیا
اسلام آباد :خاں صاحب خواجہ سراوں پربھی نظرکرم ہوجائے ، سینیٹررحمان ملک نے زبردست مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کا حکومت سے خواجہ سراؤں کو فوری مالی امداد و راشن مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورکہا کہ جہاں پورے ملک میں مالی امداد اور راشن کی تقسیم جارہی ہے اس طبقے کو بھی جاری کی جائے
سینیٹررحمان ملک کا کہنا ہےکہ لاک ڈاؤن کیوجہ سے خواجہ سرا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت خواجہ سراؤں کو مالی امداد، خوراک اور دیگر امدادی اشیا فراہم کریں، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ کئی شہروں سے رپورٹ ہواہے کہ نہ خواجہ سراوں کو امداد مل رہی ہے نہ طبی سہولیات لہذا ان تمام گزارشات پرجلد عمل کیا جائے
سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ خواجہ سراں سب سے زیادہ امداد کے مستحق ہیں انکا بھرپور خیال رکھا جائے،ان کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا نہ صرف بےگھر افراد ہیں بلکہ انکا کوئی ذریعہ معاش بھی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ خواجہ سراں کو باقاعدہ آسولییشن سنٹرز میں رکھا جائے جہاں کھانے پینے و دیگر سہولیات موجود ہو،
سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کی رہائشگاہ کا معائنہ کیاجائے اور انکا باقاعدہ کورونا ٹیسٹ کیجائے، سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں خواجہ سراں کے لئے اپنے سنٹرز قائم کیجائے تاکہ انکا بہتر علاج ہو