پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی عرفان خان کے اہلخانہ اور مداحوں سے معافی مانگ لی اور کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے
باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) May 1, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ میں بیان نہیں کرسکتا کہ اس وقت میں کیسا محسوس کررہا ہوں لیکن میں اپنے دل کی بات ضرور بتاؤں گا گزشتہ روز مجھے لائیو چیٹ شو جیوے پاکستان میں دعوت دی گئی جہاں بدقسمتی سے ایک نامناسب واقعہ پیش آیا
عدنان صدیقی نے لکھا کہ شو کے میزبان عامر لیاقت نے ایک نہایت حساس معاملے پر نامناسب بیان دیا وہ دونوں ہی عرفان خان اور سری دیوی میرے دل کے بےحد قریب ہیں بلکہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کا یہ بیان نہایت غلط تھا
عدنان صدیقی نے لکھا کہ اس دنیا سے گزر جانے والوں کے حوالے سے مذاق کرنا نہایت نامناسب ہے اس بیان سے صرف وہ اور میں ہی نہیں بلکہ ہمارا ملک غلط انداز میں پیش ہوا
انہوں نےلکھا کہ میں سری دیوی اور عرفان خان کے گھر والوں اور ان کے مداحوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں اگر آپ ویڈیو میں مجھے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میں ان کی اس بات سے کتنا غیر مطمئن تھا مجھے افسوس ہے کہ میں اس شو پر گیا لیکن میں نے سبق سیکھا ہے اور میں خود سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ اس قسم کی نامناسب باتیں برداشت نہیں کروں گا
عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ امید کررہے تھے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے نہ آئے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا اور یہ وائرل ہوگئی
عدنان صدیقی نے اپنے پیغام کے آخر میں معافی مانگی
عدنان صدیقی کے اس پیغام کے بعد صارفین نے عدنان صدیقی کو کمنٹس میں کہا کہ آپ کو عامر لیاقت کا شو اسی وقت چھوڑ دینا چاہئے تھا بعض نے کہا کہ آپ کو اس کے شو مین جانا ہی نہیں چاہیئے تھا
عدنان صدیقی واقعی ایک مہذب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، عامر لیاقت کے شو میں جانا انکے لیئے باعثِ شرمندگی بنا اور اُس پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے معافی طلب کی@adnanactor
— Tweeterist 🇵🇰 (@Tweeterist_) May 1, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ عدنان صدیقی واقعی ایک مہذب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، عامر لیاقت کے شو میں جانا انکے لیئے باعثِ شرمندگی بنا اور اُس پر انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے معافی طلب کی
@KrqOfficial #سوچ_کا_سفر @Ayezakhan_ak #Pakistan pic.twitter.com/DrOI0Rl6PQ
— Kanwal Saeed (@Nida_e_gul) May 2, 2020
کنول سعید نامی صارف نے لکھا کہ آپ سے اس طرح کا جاہلانہ مذاق کرنے کی وجہ کے پیچھے عامر لیاقت کا خلیل الرحمن قمر کے ساتھ بلا وجہ ماروی سرمد والے واقعے کا بغض ہے
واضح رہے کہ عدنان صدیقی اور عرفان خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا جبکہ سری دیوی کے ساتھ عدنان صدیقی نے 2017 کی فلم ’موم‘ میں کام کیا