مزید دیکھیں

مقبول

ایک سال میں جو کچھ بھی ممکن تھا، وہ کیا ،وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ...

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے...

امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

نیویارک: امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

باغی ٹی و ی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کر دی ہے . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات ہر حال میں عوام تک پہنچنے چاہئیں۔
وزیرا علیٰ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام تک پہنچانے کے لئے متحرک انداز میں منصوبہ بندی کرکے عملدرآمد کیاجائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے تناسب سے دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائےمتعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مربوط انداز میں کام کریں۔
سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات کریں. اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نےکہا پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ہر قدم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اٹھ رہاہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی پاکستان تحریک ا نصاف کی حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے .عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔