باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رحمت ہی رحمت کے عنوان سے دسویں روزے کے افطار پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ مریم خان، پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے شرکت کی

پاکستان کے معروف ادارکار فیصل قریشی نے رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں کہا کہ ایک مذہب ہوتا ہے اور ایک کلچر ہوتا ہے، تھوڑا سا اصل میں ہم جس حصے میں موجود ہیں وہاں کلچرل چیزیں ایسی تھیں، لوگ بہت ساری چیزوں کو اپنی مرضی سے کرتے ہیں،یہ بہت بڑا ایشو ہے، اس میں پھر کوئی تبدیلی نہیں ہو سکتی، کہیں نہ کہیں مسئلہ ہوتا ہے، بچے پڑھ رہے ہیں، سمجھ رہے ہیں ،لوگ کہتے ہین کہ ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں یہ بات بالکل ٹھیک ہے،مجھے اپنی زندگی میں بیوی کی بہت سپورٹ ہوتی ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہن، ماں، بیٹی بھی سپورٹر ہوتی ہے ، اللہ نے دنیا میں ہر مخلوق کا رول بنایا ہے، انسان کا اپنا ، جانور کا اپنا، جس انسان کو جو رول ملا وہ اسی کا ہی رہے گا، اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی، کسی کو کسی پر فوقیت نہین سوائے اسکے جس کو اللہ کی نظر میں فوقیت حاصل ہے

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ مذہبی تعلیم کا عورت کو حق حاصل ہے، ایک بات کہتا ہوں کہ اگر قرآن پاک پڑھتے ہیں اس کا احترام کریں اس پر عمل کریں اسکو سمجھیں، ہمیں عربی میں قرآن پڑھایا جاتا ہے ،میرے کئی دوست جو انگریز ہیں وہ انگریزی میں پڑھتے ہیں ،ہمیں قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے،. اللہ کا کرم ہے ،میرا رمضان اچھا گزر رہا ہے، رمضان میں ہم نے یہ صورتحال نہیں دیکھی تھی جو اس سال دیکھی ہے،رمضان میں گھروں کے باہر افطاریاں، سحری، تراویح نہیں ہو رہی پہلے بہت دیکھتا تھا، اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو اعتکاف بٹھا دیا ہے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے، ہماری یہی کوشش ہو گی کہ ہم اپنے آپ کو بہتر کر لیں.

فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ میرے جتنے بھی دوست ہیں وہ یہ بات جانتے ہیں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ سحری و افطاری سادہ ہو، بچپن سے اصول ہے کہ افطاری میں ڈنر کرلیتے ہین اور سحری میں سحری کر لیتے ہیں ، اب بھی وہی جاری ہے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی گرائمر کو سمجھے بغیر اسکا ترجمہ نہیں سمجھ سکتے

مفتی ریاض جمیل کا کہنا تھا کہ قریشی صاحب کی بات سن کر بڑی خوشی ہوئی، قرآن کی تلاوت کرنی چاہئے اور سمجھ کر کرنی چاہئے ،قرآن پاک کا ترجمہ سمجھنا ضروری ہے، اسی سے تربیت ہو گی، سیکھنے کے لئے کسی عالم کے پاس بیٹھا جا سکتا ہے.قرآن سمجھ کر پڑھیں تو اسے مزید لطف آئے گا،

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

حسد اللہ کی تقسیم پر اعتراض، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں مہمانوں کی گفتگو

حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

Shares: