باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج پندرہویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن میں علامہ سید حسنین رضا موسوی کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے ہیں یہ ہمارے لئے اعزاز ہے، ان سے پہلے نبی اپنی قوم یا ایک ملک، امت کے لئے آتے تھے نبی کریم ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر آئے ہیں.

علامہ سید حسنین رضا موسوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے پاس سب کچھ ہے اور وہ سب علم رکھتے ہیں، ہمارے لئے اعزاز کی بات یہ ہے کہ ہم اس نبی کے امتی ہیں جس کے ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی امتی ہے، انبیا معصوم ہیں، اللہ کا ہم شکر ادا کریں کہ انسان بنایا اور پھر مسلمان بنایا، اگر ہندو کے گھر پیدا کرتا تو ہم کیا کرتے،

اینکر زین ملک نے کہا کہ کافر یہ بھی دعا کرے گا کہ میں ایمان لے آتا، علامہ موسوی نے کہا کہ اللہ کا سب سے زیادہ شکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم مسلمان ہیں.

علامہ عبدالشکور حقانی کا کہنا تھا کہ جس کو اسکے مرتبے اور مقام کا علم ہوتا ہے وہ اتنا عاجز ہوتا ہے، جو اخلاق نبی کریم کے تھے وہی انکی آل میں‌ تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اللہ تعالیٰ نے اصول بدل دیئے ، اللہ نے نبی کی اولاد حضرت فاطمہ سے چلائی پھر ہم کون ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے ،نبی کریم اپنے نواسوں کو بیٹا کہہ کر پکارتے تھے، نبی کریم نے دونوں نواسوں کو دم فرمایا، اور کہا کہ یہ وہ دم ہے جو حضرت ابراہیم نے اپنے دونوں بیٹوں اسماعیل اور اسحق پر کئے تھے میں ان پر کر رہا ہوں، امام الانبیا کی نسل بیٹی سے چلی اور قیامت تک جاری رہے گی، امام مہدی جب تشریف لائیں گے تو وہ حضرت فاطمہ کی اولاد سے ہوں گے

اینکر زین ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں سے گزارش کر سکتے ہیں ،ہم ہر بات حکومت پر ڈال دیتے ہیں ، کیا ہم نے خود کبھی سوچا کہ ہم نے خود کبھی احتیاط کی ہے، لوگوں نے تو ماسک بھی اتار دئے ہیں، حکومت کی بھی مجبوری ہے لیکن عوام کیوں باز نہیں آتے، حکومت کے بس میں جو ہے وہ کر رہی ہے، اگر ڈنڈا اٹھا لے تو یہ بھی ممکن نہیں ، لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں نہیں ہو گا،

علامہ حقانی نے کہا کہ جو ہوتا ہے اللہ کے حکم سے ہوتا ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر کو لازمی اختیار کریں، حکومت جو کہہ رہی ہے اسکو مانیں، بعض لوگ توکل کا معنی غلط لے لیتے ہیں، پہلے احتیاطی تدابیر پھر توکل اختیار کرنا چاہئے،

علامہ موسوی نے کہا کہ اصل مسئلہ تعلیم کا ہے، عوام میں‌ تعلیم نہیں ہے، ہر بات کو مذاق سمجھتے ہیں، ایران، امریکہ، فرانس ،برطانیہ کو دیکھ لیں پھر بھی اسے ہم ایزی لیتے ہیں،یہ اللہ کی طرف سے عذاب ہے ہمارے گناہوں کا ،رمضان کا مہینہ ہے ، برکتوں والے مہینے میں اللہ سے استغفار کریں، سوچیں کونسا گناہ سرزد ہوا ، قوم کی کچھ اچھائیاں بلکہ کچھ برائیاں بھی ہیں جن کو بیان نہیں کیا جا سکتا، احتیاط آدھا علاج ہے، اگر احتیاط سے کھائیں گے بیماریوں سے محفوظ رہیں گے، کرونا میں جو بھی احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں ان پر عمل کریں اور عمل کرنا واجب ہے،ایک آدمی کی زندگی پوری عالم کی زندگی ہے، کرونا کی وجہ سے کسی کسی زندگی چلی جائے یہ کوئی مذاق نہیں ہے

اینکر زین کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار ہو رہے ہیں، اپنے گریبان میں بھی جھانکنے کی ضرورت ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں ،پہلا قدم اٹھائیں تو اگلا قدم خود بخود اٹھ جائیں گے.

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

 

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن، 15 ویں روزے کی افطار ٹرانسمیشن جاری

Shares: