کرونا نے اوباما اور ٹرمپ کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا
باغی ٹی وی :امریکہ بھی کرونا کے کاری وار سے بری طرح متاثر ہے .کورونا وائرس سے امریکا میں مزید ایک ہزار 422 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد تعداد 80 ہزار 37 ہوگئی، سابق صدر براک اوباما نے کورونا وائرس کے بحران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل پر کڑی تنقید کی ہے۔
مہلک وائرس نے امریکا کو جکڑ رکھا ہے، مزید ایک ہزار 422 افراد ہلاک ہو گئے۔ سب سے زیادہ 186 افراد ریاست نیویارک میں جان سے گئے، ریاست میساچیوسٹس میں138 افراد لقمہ اجل بنے، متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 48 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے تجزیے کے مطابق امریکہ میں ایک تہائی اموات کیئر ہومز اور نرسنگ کے مراکز میں ہوئیں، بیماریوں سے بچاؤ کے ادارے نے نرسنگ کے مراکز کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔
سابق امریکی صدر براک اوباما نے کورونا وائرس پر امریکی ردعمل کوتباہ کن قرار دے دیا، امریکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک نجی کال میں کہی.
اسی طرحہانگ کانگ میں تین انٹی وائرس ادویات کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، ڈاکٹرز نے پانچ روز میں وائرس ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، برازیل میں مزید 664 افراد لقمہ اجل بنے، تعداد10 ہزار 656 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید346 افراد جان سے گئے جس کے بعد تعداد31 ہزار 587 ہو گئی۔
اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 62 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 4 سوسے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 18 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 30 ہزار 3 سو سے زائد ہو گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 31 ہزار 5 سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔
فرانس میں ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 26 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی ہے۔
جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 540 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 700 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 37 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔








