ریاض :عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان "21 رمضان سے 8 شوال تک” ہوں گی کہاں یہ بھی بتادیاگیا ،اطلاعات کے مطابق جوں جوں روزے ختم ہوتےجارہے ہیں اورعید قریب آرہی ہے ، عید کی چھٹیوں کے بارے میں ملازمین کا تجسس بڑھ رہا ہے، یہ چھٹیاں دنیا بھر کے مسلمان ممالک میں ہوتی ہیں ، پاکستان میں بھی یہ امید کی جارہی ہے
ذرائع کے مطابق اس حوا لے سے سب سے پہلے چھٹیوں کی خوشخبری سنانے والوں میں عرب ممالک شامل ہیں، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کریدا گیا ہے ، سعودی عرب نے سرکاری و نجی شبعوں کیلئے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت محنت و افرادی قوت کے مطابق مملکت کے سرکاری اداروں میں 21 رمضان سے 8 شوال تک عیدالفطرکی چھٹیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نجی اداروں میں 29 رمضان سے عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔اماراتی ہیومن ریسورسز اتھارٹی کے مطابق 29 رمضان سے 3 شوال تک پبلک سیکٹر میں عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔