سرگودھا ڈویژن والو تیاری ویاری کر لو
بارشوں کا پہلا ٹریلر تو گزشتہ رات کا ختم ہو چکا ہے لیکن اب دوسرا ٹریلر آنے والا ہے۔
سرگودھا ڈویژن کے اکثر علاقوں میں گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی کچھ علاقوں میں تیز بارش بھی ہوئی جس میں تھل کے علاقے شامل ہیں۔
آج دوپہر یا شام سے سرگودھا ڈویژن مین بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
پہلا راؤنڈ
بارشوں کا پہلا راؤنڈ آج شام سے کل شام کے دوران لگے گا جس سے سرگودھا ڈویژن کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے بادل بنیں گے اور آندھی کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہو گی۔یہ بارش تھورے وقت کیلیے ہو گی۔مسلسل گرج چمک کے بادل بنین گے اور ختم ہوں گے۔اس دوران چند علاقوں میں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
دوسرا راؤنڈ
شدید بارش کا دوسرا راؤنڈ بدھ کی رات سے جمعرات کی دیر صبح کے دوران لگے گا جس سے سرگودھا ڈویژن کے تمام علاقوں میں گرج چمک اور شدید آندھی کے ساتھ شدید بارش اور زالہ باری کا امکان ہو گا۔
بھکر، میانوالی اور تھل میں شدید بارشوں کا امکان۔سرگودھا میں بھی تیز بارش کی توقع۔
تیسرا راؤنڈ
تیسرا اور آخری راؤنڈ جمعرات کی شام سے رات کے دوران ہو گا جس سے میانوالی میں شدید طوفانی بارش کا امکان ہو گا۔سرگودھا، خوشاب میں بھی موسلادھار سے شدید بارش کی توقع۔چند علاقوں میں زالہ باری کا بھی امکان۔بھکر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے
اس دوران آندھی کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر گی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے جبکہ 1 انچ کے سائز کے اولے بھی پڑنے کا امکان۔اس دوران کچھ علاقوں میں سوپر سیل بھی بن سکتا ہے جس سے جگہ جگہ بجلی گرنے کا خدشہ ہو گا۔طوفان کی صورت میں گھر سے بلکل نہ باہر نکلیں بلکہ کوئی محفوظ پناہ گاہ تلاش کریں۔
ا

Shares: