کرونا کا خوف، بیوی نے شوہر کو کس کام سے روک دیا

کرونا کا خوف، بیوی نے شوہر کو کس کام سے روک دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 30 ہزار روپے خرچ کر کے گھر پہنچنے والے کو گھر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا،جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور کئی مزدور دوسرے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے علاقے میں جانے کے لئے پیدل یا پرائیویٹ گاڑیوں کو سہارا لے رہے ہیں

ایسے میں 37 سالہ مزدو گوبندا دیب ناتھ نے آسام سے اپنے آبائی علاقے تریپورہ کے اگرتلہ تک پہنچنے کیلئے 30 ہزار روپے میں کار بک کروائی اور وہ گھر پہنچا تا ہم جب اس نے گھر کا دروازہ بجایا تو اسکی بیوی نے گھر کا دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا

مزدور کی بیوی کا کہنا تھا کہ انہین ڈر ہے کہ کہیں بچوں کو کرونا نہ ہو جائے اسلئے ضروری ہے کہ 14 دن قرنطینہ مرکز میں گزارو پھر گھر آؤ، گوبندا نے بیوی کی منت سماجت کی لیکن وہ نہ مانی جس کے بعد گوبندا سرکاری قرنطینہ مرکز منتقل ہو گیا

گوبندا نے سفر سے قبل اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا تھا جو منفی آیا تھا اس نے بیوی کوٹیسٹ کا بھی بتایا لیکن بیوی نے اپنے شوہر کو گھر میں داخل ہونے سے انکار کر دیا

قبل ازیں ریاست آندھرا پردیش میں‌ ایک خاتون نے اپنے شوہر کو کرونا کے خوف سے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کا شوہر جہاں کام کرتا تھا وہیں پھنس گیا تھا بڑی مشکل سے وہ گھر پہنچا تو آگے سے بیوی نے نئی مصیبت کھڑی کر دی ، بیوی کا کہنا تھا کہ جب تک کرونا ٹیسٹ نہیں کرواؤ گے اور رپورٹ نہیں آئے گی گھر نہیں گھسنے دوں گی

متاثرہ شوہر آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں کام کرتا تھا اس ضلع میں اب تک کرونا کے 64 مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 2 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں.اسی وجہ سے اسکی بیوی نے اسے ٹیسٹ کروانے کا کہا، شوہر نے منت سماجت کی لیکن بیوی نہ مانی بالآخر محکمہ صحت کی ٹیم آئی اور ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا

دو روز بعد اسکی رپورٹ منفی آئی تو شوہر ایک بار پھر گھر پہنچا، بیوی کو رپورٹ دکھائی تو اس پر بھی اسے تسلی نہ ہوئی اور اس نے خود لیبارٹری سے جا کر تصدیق کی بعد ازاں شوہر کو گھر آنے کی اجازت دی.

متاثرہ شوہر کا کہنا تھا کہ پہلے لاک ڈاؤن میں گھر سے دور ہونے کی وجہ سے پریشان تھا واپس آیا تو بیوی نے میری پریشانی کو اور بڑھا دیا، خدا ایسی بیوی کسی کو نہ دے جو مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں دیتیں.

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

Comments are closed.