لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا دو فیکٹریوں پر چھاپہ، ہزاروں من چاول اور گندم برآمد، فیکٹریاں سیل کردی گئیں

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر محکمہ فوڈ، مارکیٹ کمیٹی اور پولیس کے ہمراہ چک ہمتہ میں سہیل کاشف کاٹن فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں غیر قانونی طور پر اڑھائی ہزار بوریاں گندم اور پانچ ہزار تین سو بویاں چاول کی سٹاک کی گئ تھیں اسی طرح اڈہ پرمٹ پر وقار کاٹن فیکٹری میں چھاپہ مارا گیا تق وہاں پانچ ہزار بوری چاول اور کاٹن کی 3200 گانٹھیں غیر قانونی طور پر بنا رجسٹریشن سٹاک پائی گئیں دونوں فیکٹریوں کو سیل کرکے ملز مالکان کے خلاف جرمانے سے لے کر مقدمات کے اندراج تک کی کارروائی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے

Shares: