لاہور: خدارا : یوٹیوبرزاخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں،یہ کسی مسلمان کے شان شایان نہیں ،شایان کا زبردست بیان،باغی ٹی وی کےمطابق معروف یوٹیوبرشایان نے تمام یوٹیوبرز کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ خدارا وہ پیسہ کمانے کے لیے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں
باغی ٹی وی کےمطابق شایان نے ایک ویڈیوپیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے درخواست کی ہے کہ وہ تمام احباب جویوٹیوب کے ذریعے آمدنی حاصل کررہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ پیسہ ضرور کمائیں لیکن کسی کی پگڑیہ اچھال کرنہیں ، کسی کی ماں بہن کی عصمت کشی کرکے نہیں ،
شایان نے مزید کہا کہ ہم تو پہلے ہی ایک بہت بڑی آزمائش سے گزررہے ہیں ایک طرف کرونا ہے تو دوسری طرف بھوک اورافلاس نے ڈیرے لگالیے ہیں لیکن ہمیں پھربھی اپنی غلطیوں کا احساس نہیں ہے ، ہمیں یہ بھی احساس نہیں کہ ہم ایک مقدس مہینے سے گزررہے ہیں
شایان نے تمام یوٹیوبرز کا مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت کے بڑے ناموں میں مبشرلقمان جیسے لوگ بھی تو ہیں جواچھے اورمہذب انداز سے گفتگو کرتے ہیں کبھی کسی کا دل نہیں دکھا یا اوردنیا ان کی اسی وجہ سے قدر بھی کرتی ہے ، ہمیں بھی ان سے سبق سیکھنا چاہیے اوراپنے اخلاق واقدار کو ہاتھ سے نہیں جانےدینا نہیں چاہیے
شایان نے پاکستان کے اور بھی بڑے صحافیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیں کہ ہم بھی ان کی طرف لوگوں کو محبت اورپیار کا پیغام دیں نہ کہ نفرت اوردشمنی کا درس دے کرمعاشرے کو بو دارکردیں ہمیں اپنی اداوں پرنظرثانی کرنی چاہیے