کراچی :لیاری کے عوام کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پاکستان کومستحکم کرنا ہے ، مصطفیٰ کمال کا لیاری کے عمائدین کو خراج تحسین ، اطلاعات کے مطابق کے مطابق چیئرمین سید مصطفی کمال صدر انیس قائمخانی سے لیاری ٹاؤن کے علاقے چیل چوک/نوا لینڈ کے رہائشی اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے ملاقات کرکے پاک سرزمین پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو متحد کرنا چاہتے ہیں، لیاری سے پھوٹنے والی کرنیں پورے ملک میں پھیلیں گی، ہم یہاں غیور عوام سے ووٹ مانگنے نہیں بلکہ اپنے منشور سے آگاہ کرنے آئے ہیں اور ہم بتائیں گے کہ ایک مہینے کی پارٹی سب سے بڑے پارک میں جلسہ کیسے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخری دم تک حق بات کرتے رہیں گے، پاکستان کے عوام کو متحد کرنا چاہتے ہیں، اب کراچی میں ناحق خون نہیں بہے گا، شہریوں کے بنیادی مسائل پر بات کریں گے

Shares: