گائے کے پجاریوں کی اسلام اورمسلمان دشمنی کی انتہا : دو بھارتی مسلمانوں کو گوبر کھلا دیا گیا

0
45

نئی دہلی :گائے کے پجاریوں کی اسلام اورمسلمان دشمنی کی انتہا : دو بھارتی مسلمانوں کو گوبر کھلا دیا گیا،اطلاعات کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے دومسلمان نوجوانوں کو گائے کے گوبرکھانے پر مجبور کیا گیا

اطلاعات کے مطابق بھارت میں دو مسلمانوں کو گائے کا گوشت لے جانے پر گائے کا گوبر کھلا دیا گیا۔ ایک بھارتی اخبار کے مطابق آر ایس ایس نامی تنظیم کے رضا کاروں نے نئی دہلی کے نزدیک ان مسلمان لڑکوں کو گائے کے گوبر، پیشاب، دودھ، دہی اور گھی سے بنایا ہوا پنچ گاویا کھانے پر مجبور کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ کی وڈیو میڈیا پر نشر کیے جانے پر شدید نکتہ چینی کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا فساد کی جڑ ہے ۔ اگر میڈیا نہ بتاتا تو کسی کو معلوم نہ ہو پاتا کہ مسلمانوں سے کیا سلوک روا رکھا گیا۔ انہوں نے چند علاقائی واقعات اور نفرت انگیز تقریریں نشر کرنے پر بھی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a reply