پنجاب پولیس میں کورونا کے باعث پہلی شہادت،شہید ہونے والا جوان کون؟
لاہورپولیس کا 27 سالہ ہیڈ کانسٹیبل شمس کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق پنجاب پولیس میں کورونا وائرس سے یہ پہلی شہادت ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ میں جنرل ڈیوٹی پر تعینات شہید ہیڈ کانسٹیبل شمس شفیق کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی ، جس پر وہ میو ہسپتال میں زیر علاج تھالیکن جانبر نہ ہوسکا، شمس شفیق سکندریہ کالونی کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا، سی سی پی او ذوالفقار حمیدنے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار کو لاہور پولیس کی طرف سے سلام پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ شہید پیکج کی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو سفارش کی جائے گیا اور شہید کے اہل خانہ کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔