رمضان المبارک اور یوم علی، بلاول بھٹوبھی وعظ ونصیحت کرنے لگے،اہم پیغام بھی دے دیا

0
76

اسلام آباد :رمضان المبارک اور یوم علی پر اہم پیغام بنام عوام ، بلاول بھٹوبھی وعظ ونصیحت کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کے نام ایک ویڈیو پیغام میں قوم سے اپیل اور درخواست کی ہے کہ آج 21ویں رمضان کی بڑی رات ہے، کل جمعة المبارک اور یوم علی بھی ہے۔ کورونا کی خطرناک وباءکی وجہ سے آپ اپنا تحفظ کریں، اپنے بچوں کا تحفظ کریں، اپنے بزرگوں کا تحفظ کریں۔ اپنی عبادت اور عزاداری اپنے گھروں میں ہی کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ہمارے ڈاکٹرز، ہماری نرسیں، ہمارے پیرامیڈیکل اسٹاف جو اس وقت دن رات محنت کر رہے ہیں اپنی صحت اور زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں تاکہ وہ آپ کا اور ہم سب کا تحفظ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پر اتنا ہی بوجھ ڈالنا چاہتے ہیں جتنا وہ اٹھا سکیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پارٹی کے رہنماﺅںسینٹریوسف بلوچ، سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال، جان اکرام اللہ دھاریجو اور رکن قومی اسمبلی خالد خان لُنڈ کو ٹیلیفون کرکے کورونا کی صورتحال پر ان سے آگاہی حاصل کی۔ سینیٹر یوسف بلوچ نے لیاری میں کورونا وائرس کی صورتحال پر پارٹی چیئرمین کو رپورٹ پیش کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے سینیٹر یوسف بلوچ سے لیاری میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرتے ہوئے انہیں ہدایات کی کہ لیاری میں عوام کی صحت پر توجہ دی جائے اور انہیں کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس ضرورت پر زور دیا کہ لیاری میں عوام کی صحت پر توجہ دی جائے اور انہیں کورونا کی وباءسے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ عوام کی مشکلات ختم کرنے کے لئے حکومت سے مدد حاصل کی جائے اور لیاری میں پارٹی ذمے دار لیاری میں سماجی فاصلے کی آگاہی کے لئے کردار ادا کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کو بھی ٹیلیفون کرکے ان سے لاڑکانہ میں کورونا کی صورتحال معلوم کی ۔ سہیل انور سیال نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تفصیلی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے سہیل انور سیال سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مشکلات سے بچانے اور ان کی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹوزرداری نے حضرت علیؓ کی یوم شہادت کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔ سہیل انور سیال نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بتایا کہ حضرت علیؓ کی شہادت کے موقع پر تمام حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ سہیل انور سیال نے پارٹی چیئرمین کو عید سے قبل مستحقین میں مالی امداد کی فراہمی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل زکواة مستحقین کو رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بینظیر معاونت پروگرام کا کارڈ رکھنے والوں کو بھ یوفی کس 2000 تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ سہیل انور سیال نے چیئرمین پی پی پی کو بتایا کہ 2019-20 ءمیں سندھ بھر میں رجسٹر 94934افراد میں 189.868 ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے غریب اور مستحق افراد میں عید سے قبل رقم کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے سندھ کے وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو کو بھی ٹیلی فون کرکے ان سے کورونا وباءکی وجہ سے سندھ کی صنعتوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے جام اکرام اللہ دھاریجو کو ہدایت کی کہ صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ ہماری ترجیح محنت کشوں کی ملازمت اور صحت کو محفوظ رکھنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے صوبائی وزیر کو ہدایات کی کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جام اکرام اللہ سے ان کے حلقے کے عوام کو کورونا سے بچاﺅ کے بارے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے دریافت کرتے ہوئے انہیں ہدایات کی کہ منتخب نمائندے کے ناطے اپنے حلقے کے عوام سے رابطے میں رہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی خالد خان لنڈ کو ٹیلی فون کرکے ان کے حلقے میں کورونا وائرس اور ٹڈی دَل سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی حاصل کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے خالد خان لنڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءکی وجہ سے پوری دنیاپریشان ہے۔ آپ اپنے حلقے کے عوام کو اس وباءسے بچانے کے لئے کام کریں۔بلاول بھٹو زرداری نے انہیں ہدایت کی کہ وہ عوام کے مسائل حل کریں اور ٹڈی دَل سے ہونے والے نقصانات کے کوائف کی رپورٹ دیں۔ 

Leave a reply