اسلام آباد:کشمیر کا علم رکھنے والے کو یہ ذمّہ داری دینی چاہیے تھی ، ملیحہ لودھی نے شہریار آفریدی کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے شہریارآفریدی کے کشمیرکمیٹی کے چیئرمین بننے پراعتراض کردیا ہے ،
This is a serious issue. It needed a Parliamentarian with knowledge of occupied Kashmir's history & present state of play & who could also be an articulate & credible spokesperson. Shehryar is Kashmir committee chairman – Pakistan – https://t.co/KWFLgN8dTY https://t.co/mgSjSwWtYM
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) May 14, 2020
باغی ٹی وی کےمطابق اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں ملیحہ لودھی نے دبے دبے لفظوں میں اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا علم رکھنے والوں کوکشمیرکمیٹی کا چیئرمین بنانا چاہیے تھا ،شہریارآفریدی کے بارے میںگفتگوکرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو کشمیرکمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا جوکشمیر سے متعلق بہت زیادہ علم نہیں رکھتا
باغی ٹی وی کےمطابق ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانا چاہیے تھا جو بہترین انداز سے اس معاملے کو پیش کرسکے ، بہترین ترجمان ہواورعالمی حالات کا علم بھی رکھتا ہو








