چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے
اسلام آباد: چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے لیے حکومت کا زبردست اعلان،طلبا کے والدین کا زلفی بخاری کے وعدے پراطمنان،خوش ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے انہیں رعایتی قیمت پر فضائی ٹکٹس دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور وزارت خارجہ کے تعاون سے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کی واپسی کے لیے حکمت عملی مرتب کی۔چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں موجود طلبہ کی واپسی کے لیے 18 مئی کو حکومت پی آئی اے کی خصوصی پرواز بھی چلائے گی، وطن واپسی آنے والے طلبہ سے ٹکٹ کی قیمت پچاس ہزار روپے وصول کی جائے گی۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’چین میں موجود 300طلبہ کو وطن واپس لایاجائےگا‘۔ معاونِ خصوصی نے اس بات کا اعلان طلبہ کے والدین سے ملاقات کے بعد کیا اور انہیں حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں بھی لیا۔ جس پر انہوں نے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیر مقدم بھی کیا۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ووہان میں موجود طلبہ نے سب سے زیادہ مشکل وقت برداشت کیا، 6ماہ میں طلبہ اور والدین نے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، مشکل وقت میں والدین کیساتھ رابطے میں رہے ہیں، کم قیمت پرٹکٹ کی فراہمی سے طلبہ اور والدین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔