پیرس: پاکستان کے پر زور مطالبے پر بالآخر فرانس پاکستان سے اسمگل شدہ قیمتی تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کرنے پر تیار ہو ہی گیا ہے. اطلاعات کے مطابق فرانسیسی ادارے کسٹم نے یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے بار بار مطالبے پر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نوادرات 07-2006 میں پاکستان سے فرانس اسمگلنگ کے دوران فرانسیسی کسٹم نے قبضہ میں لئے تھے جو سفارت خانے کی کوشش کے باعث پاکستان کو واپس مل رہے ہیں۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں 2 جولائی کو سفارت خانے میں باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں انتہائی قیمتی نوادرات جو پاکستان سے چوری کر کے فرانس اسمگل کئے گئے تھے، پاکستان کو واپس مل جائیں گے۔

Shares: