برسلز :بیلجئیم کی وزیر اعظم سے ہسپتال کے عملے نے کیوں منہ موڑ لیا ، دلچسپ اوراہم خبرآگئی ،باغی ٹی وی کے مطابق آج بیلجئیم کے وزیراعظم کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک سرکاری دورے پربرسلز کے مشہورہسپتال پہنچے

باغی ٹی وی کے مطابق اطلاعات یہ ہیں‌کہ آج بیلجئیم کی وزیر اعظم سوفی ولیمز جب برسلز کے سینٹ پیئر اسپتال پہنچے تو عملے نے صرف اس وجہ سے عزت افزائے کرنے کی بجائے منہ موڑ لیا کیونکہ وزیراعظم کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہتر انتظامات نہ کرسکے ، جس کی وجہ سے جب وزیراعظم ہسپتال میں داخل ہوئے تو وہاں موجود سٹاف نے ان سے منہ موڑتے ہوئے ان کی طرف پیٹھ کرکے کھڑے ہوگئے

 

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ بیلجیئم کی حکومت کو کورونا وائرس وبائی امراض سے نمٹنے اور ملک میں اموات کی اعلی شرح سے نمٹنے کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف دی گاڑدین اخبارنے لکھا ہےکہ وزیراعظم کا کہنا ہےکہ حقیقت یہ ہے کہ ہوسکتا ہےکہ آنے والے دنوں میں کرونا کے کیسز زیادہ ہوں اورمزید لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھیں‌، وزیراعظم کے ان الفاظ نے بھی شہریوں کو ناراض کردیا کہ وزیراعظم کو مایوسی نہیں پھیلانی چاہیے تھی

Shares: