عارف والا. (حافظ خالدامین)
عارف والا کے جنوب مشرق کے علاقہ تھانہ احمد یار وگردونواح میں لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل کی یلغار
عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد ٹڈی دل کے حملہ نے لوگوں کی نیندیں اڑا دیں
تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل عارف والا کے جنوب مشر قی علاقہ تھانہ احمد یار و مضافات کی گلیوں,محلوں اور گھروں میں داخل ہو گئی ٹڈی دل بورے والا سے آئی ہے اور حملہ کرنے کے بعد بہاولنگر کی طرف جانے کی اطلاع ہے ٹڈی دل کے حملے سے کپاس سمیت سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان کا خدشا لاحق ہے
ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے محکمہ زراعت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا سکےجبکہ ٹڈی دل علاقہ میں داخل ہونے کی اطلاعات کے باوجود محکمہ زراعت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے
زمینداروں و کاشتکاروں میں سخت پریشانی پائی جانے لگی مزید یہ کہ ٹڈی دل کے زمین پر اترنے پر لوگ توبہ استغفار کا ورد کرنے لگےاور کسان اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں
محکمہ زراعت نے تاحال ٹڈی دل کے حملہ سے ہونیوالے نقصان کو روکنے کےلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے
متاثرہ کسانوں کی محکمہ زراعت اور حکومت سے مدد کی اپیل متاثرہ کسانوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینےکامطالبہ..

عارفوالا. کے جنوب مشرقی علاقہ میں ٹڈی دل کا حملہ
Shares: