اسلام آباد:اسلام آباد میں عید سے قبل شراب کی دوکانیں کس نے کھولنے کی اجازت دی ، اہم خبرآگئی ،باغی ٹی وی کے مطابق حسب سابق پچھلی حکومتوں کی طرح اس حکومت میں بھی وہی کھیل کھیلا جارہا ہے جس کے بارے میں پہلے ہی خدشہ پایاجارہا تھا

باغی ٹی وی کے مطابق ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد میں ہوٹلوں ، ریسٹورینٹس اوردیگرمتعلقہ دکانوں کوشراب کی فروخت کی اجازت دے دی ہے ، اس حوالے سے آج ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک لیٹربھی جاری کردیا ہے

ذرائع کے مطابق اس لیٹرمیں کہا گیا ہے کہ یہ حکم آج سے قابل عمل ہے اورتا حکم ثانی شراب بیچنے کے حوالے سے کوئی رکاوٹ حائل نہیں‌ہے ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ اس دوران ہوٹل ، ریسٹورینٹس اوردیگرشاپس اپنے عملے کی حفاظت کے ذمہ دارہوں گے

Shares: