ترکی اور بھارت کے کچھ اہم ٹویٹر اکاؤنٹس کی جانب سے بائیکاٹ متحدہ عرب امارات ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

0
36

لاہور:ترکی اور بھارت کے کچھ اہم ٹویٹر اکاؤنٹس کی جانب سے بائیکاٹ متحدہ عرب امارات ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،باغی ٹی وی کےمطابق عرب امارات کی طرف سے بھارت میں‌ مسلمانوں پرہونے والے مظالم پرردعمل جہاں بھارت پرگراں گزرا وہاں عرب امارات کے خلاف سمجھے جانے والے ملک ترکی کے کچھ لوگ بھی اس پرنالاں ہیں‌

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ٹویٹرپرایک ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں عرب امارات سے بائیکاٹ کی مہم شروع کی گئی ہے، اس مہم کا مقصد عرب امارت کو بھارت کے حوالے اپنے فیصلوں پرنظرثانی کےلیے مجبورکرنا ہے ،

 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ٹویٹرپریہ ٹرینڈ چلانے والے خود بھارتی ہیں اوران کو اس میں معاونت ترکی کے عرب مخالف عناصر کررہے ہیں ، دوسری طرف ترکی کے عرب مخالف عناصرکے متعلق انکشاف ہونے کے بعد ترکی کے خلاف بھی ایک ٹرینڈ بننا شروع ہوگیا ہے ، جس میں یہ آواز بلندکی جارہی ہےکہ ترکی عرب امارات سے اختلاف میں اس قدرآگے نہ بڑھ جائے کہ اس سے اس عمل سے بھارت میں ہندووں کو مسلمانوں پرظلم کرنے میں‌کوئی چیز مانع نہ ہو

 

https://twitter.com/miqazi/status/1262825609010524161

ادھر باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ٹویٹرپراس ٹرینڈ کے حوالے سے ڈیٹا ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے قوی ثبوت ہیں کہ بھارت کے ساتھ ساتھ ترکی کے عرب مخالف عناصرشامل ہیں جو کہ ایک نہایت ہی قابل افسوس بات ہے

 

 

https://twitter.com/denizsanal/status/1262865199876444161

Leave a reply