پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے

0
79

پنجاب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آگئے

باغی ٹی وی :ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 709 نئے کیس، تعداد 16685 ہو گئی۔
عام شہریوں میں 709 نئے کیس اس طرح سے ہے.

عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 368 نئے مریض سامنے آئے۔ بہاولپور 1، بھکر 2، ڈی جی خان 3، فیصل آباد 47، گوجرانوالہ میں 59 نئے کیس سامنے آئے۔ جھنگ 1، جہلم 5، قصور 16، خانیوال 1، خوشاب 2، لودھراں 1، ملتان 61، ننکانہ میں 3 نئے کیس سامنے آئے۔

ناروال 4، راولپنڈی 79، رحیم یار خان 8، ساہیوال 3، سرگودھا 16، شیخوپورہ 28، ٹوبہ میں 1 نیا کیس ریکارڈ ہوا.کورونا وائرس سے اب تک کل 290 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک کل 180450 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

Leave a reply