بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان نے سرگودھا ریجن کے 200 یتیم خاندانوں میں عید سے قبل راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے۔اس ضمن میں سکول آف ایکسیلینس میں ریجنل کوآرڈینیٹر شاہد رفیق نے گزشتہ روز65 یتیم خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا جس میں روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کے علاوہ آٹا،چاول،چینی، گھی اور دالیں شامل ہیں۔ شاہد رفیق نے بتایا کہ مسلم ہینڈز کے سرپرست سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ کی خصوصی ہدایت پر اوپن کچن کے ذریعے 2 ہزار نادار اور مستحق افراد میں پکا پکایا کھانا پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے 13 شہروں میں اوپن کیچن مسلم ہینڈز کے تحت چلائے جارہے ہیں۔ اگلے 2 روز میں بھیرہ اور میانی کے یتیم خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔ مسلم ہینڈز اب تک 35 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے۔

بھیرہ مسلم ہینڈز پاکستان نے سرگودھا ریجن کے 200 یتیم خاندانوں میں عید سے قبل راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے
Shares: