پی ٹی آئی کے 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں کس خلاءمیں بنائی گئی ہیں؟ عظمی بخاری

0
52

پی ٹی آئی کے 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں کس خلاءمیں بنائی گئی ہیں؟ عظمی بخاری

باغی ٹی وی :مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کیا ہے .بزدار صاحب وہ 9ہسپتال اور 4یونیورسٹیاں خلاءمیں بنائی گئی ہیں؟:

بزدار صاحب آپ نے دو سالوں میں سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ایک بھی نیا سکول نہیں بنایا.بزدار صاحب آپ نے گزشتہ مالی سال اربوں روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا.بزدار صاحب آپ دو سالوں میں پنجاب کی ایک بھی گلی نہیں بناسکے اور نہ ایک بھی گٹر کا ڈکن لگاسکے .پنجاب حکومت نے تعلیم کےلئے تاریخی بجٹ مختص کرنے کے دعوے کیے.بزدار سرکار کے تاریخی تعلیمی بجٹ سے کتنے نئے سکول اور نئی لیب بنائی گئیں؟

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف حکومت نے جنوبی پنجاب کی سکول جانے والی بچیوں کےلئے ماہانہ ایک ہزار وظیفہ مقرر کیابزدار حکومت نے جنوبی پنجاب کی بچیوں کا ماہانہ وظیفہ بند کردیا..شہبازشریف نے دیہاتوں کی خواتین کےلئے مفت ایمبولینس کا منصوبہ شروع کیا بزدار حکومت نے وہ بھی بند کردیا.شہبازشریف نے پنجاب کو زرعی اور انڈسٹریل صوبہ بنایا.

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت نے زراعت تباہ اور انڈسٹری بند کردی. شہبازشریف نے پنجاب کو تین میٹرو بسیں ،سپیڈو بسیں اور اورنج لائن ٹرین دی..بزدار حکومت نے میٹرو بسوں کی سبسڈی ختم اور اورنج لائن ٹرین کے فنڈز روک لی.بزدار حکومت نے لاہور کے 29روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی ::عظمیٰ بخاری

Leave a reply