تادیبی کاروائی کے آغاز میں ہی ‏کرنل فاروق خان اور اس کی بیوی نے غیر مشروط معافی مانگ لی

باغی ٹی وی : کرنل کی بیوی کی ٹریفک پولیس کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ‏کرنل فاروق خان نے تادیبی کاروئی کے آغاز میں ہی تحریری طور پر اپنی اور خاتون کی جانب سے سرکار سے غیر مشروط معافی کی درخواست کر دی.

جبکہ مانسہرہ کے ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ سے جب پوچھا گیا کہ ان خاتون کے خلاف کیا ابھی تک کوئی مقدمہ درج ہوا ہے تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے اور نہ ابھی تک مقدمہ درج ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر کرنل کی بیوی نے ٹریفک قوانین کو پامال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے موقع پرموجود پولیس والوں کوگالیاں بھی دیں اوردھمکیاں بھی دیں‌

Shares: