اسلام آباد :جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں کوئی اندھا دھند غریب کو نہیں لوٹ سکتا: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر ہیں کوئی اندھا دھند غریب کو نہیں لوٹ سکتا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں شہباز گل نے کہا کہ وہ وقت گیاجب کابینہ اور وزیراعظم مل کر غریب دشمن اقدامات کرتے تھے۔
شہبازگل نے کہا کہ سخت دباؤ کے باوجود کپتان آج غریب کیلئے ڈٹ کر کھڑا ہے، چینی کی فرانزک رپورٹ شہزاد اکبر آپ کے سامنے رکھیں گے، آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے ایک پوری مافیا نے غریب کو لوٹا۔شہبازگل نے کہا کہ پچھلے 20سال میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا اور عوام کا ہوا۔
شہبازگل نے کہا کہ قوم کوخوشی ہونی چاہیے کہ ان کا وزیراعظم نہ کرپٹ ہے اورنہ ہی کرپشن کو پسند کرتا ہے، شہبازگل نے مزید کہا کہ عمران خان وہ شخص ہے جس نے سب سے پہلے یہ نعرہ لگایا تھا کہ وہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کا عزم لے کرآئے ہیں








