بھارتی فوج نے میرے والد کو عید پر بھی گھر کال کرنے سے روک دیا ، احمد بن قاسم

باغی ٹی وی :عظیم کشمیری رہنما آپا آسیہ اندرابی اور ڈاکٹر قاسم فکتو کے بیٹے احمد بن قاسم نے اپنے ایک ٹؤیٹ پیغام میں‌کہا کہ جب کہ لوگ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا رہے ہیں . مجھے بھارتی فوج نے ایک دن پہلے بتایا کہ آپ کے والد کو اس ایک کال کی بھی مزید اجازت نہیں ہے جو وہ ایک ماہ پعد میری والدہ سے کیا کرتے تھے . بھارتی ظالم فوج نے بہانہ یہ بنایا کہ وہ کال صرف ان کی بیوی کو الاؤ تھی اور وہ بھی جیل میں ہیں‌سو مزید کسی فرد سے بات نہیں ہو سکتی
https://twitter.com/aahmedbinqasim/status/1264211088540917763?s=20.
واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، ان کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو برسوں سے قید و بند کی صعوبت کاٹ‌رہے ہیں. انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

نہتی کشمیری قوم کے ساتھ آج سارا پاکستان کھڑا ہے، مشعال ملک

یٰسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں‌ کس حالت میں رکھا گیا ہے؟ مشعال ملک نے بھارتی درندگی کا پول کھول دیا

یاسین ملک کی صحت پر مشعال ملک کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ، یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

Shares: