بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی سُریلی آواز کے دیوانے ہوگئے ،
باغی ٹی وی :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی سُریلی آواز کے دیوانے ہوگئے ،اداکار نے ان کے گانے کینڈل کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کر دی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ میرے تمام کیرئیر میں میری بہترین دوست، ساتھی اور بھرپور صلاحیتوں کی مالک مادھوری ڈکشٹ سے میں نے ہمیشہ ہی بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔
All my career my friend colleague and absolutely madly talented @MadhuriDixit is the one person who I have always looked upto and have learnt my craft from. What a lovely voice & how beautiful is she!!! Awesome. https://t.co/41Hi5ZgyUh
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 26, 2020
اداکار نے شاہ رخ خان نے مادھوری کے گانے کو بہترین گانا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مادھوری جتنی خوبصورت خود ہیں اتنی ہی ان کی آواز بھی سُریلی ہے۔
یاد رہے کہ مادھوری نے حال ہی میں گلوکاری کا آغاز کیا ہے اور اپنا پہلا گانا جاری کیا ہے۔
ہارون رشید نے جنید جمشید کے ساتھ حسین ماضی کی یادیں مداحوں کے ساتھ شئیرکر دیں
امید کرتی ہوں رمضان کے اختتام کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی اختتام ہوجائے جوہی چاولہ