عارفوالا(حافظ خالدامین)
برائلر گوشت کی قیمت پر اختلاف، برائلر ایسوسی ایشن نے پاکپتن اور عارفوالا میں ہڑتال کر دی، عوام پریشان.
عارفوالا/ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت فروخت نہیں کر سکتے، اس ریٹ پر تو ہمیں خود بھی فارمر سے سپلائی نہیں مل رہی، برائلر ایسوسی ایشن کا موقف
عارفوالا/انتظامیہ کی جانب سے ریٹ کے معاملہ پر ہمارے خلاف کاروائیاں اور بھاری جرمانے بلاجواز ہیں، اس بارےپالیسی وضع کی جائے، برائلر ایسوسی ایشن
عارفوالا/حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے لئے برائلر گوشت کی قیمت 260 روپے مقرر کی ہے، ہم اسی قیمت پر گوشت فروخت کروانے کے پابند ہیں، سیکرٹری مارکیٹ محمد اسلم
عارفوالا/لوگ چند دن برائلر گوشت کھانا چھوڑ دیں، قیمتیں سرکاری ریٹ سے بھی نچلی سطح پر آجائینگی، عوامی رائے ۔







