سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟ عائزہ خان

0
50

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے دوسروں پر تنقید کرنے والوں پر سوال اُٹھایا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟‘

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیلیبرٹیز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو کیوں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے؟


اداکارہ صارفین سے سوال کیا کہ کیا اب ہم دوسروں کو فیصلہ کرنے دیں کہ ہمیں اپنی زندگی کس طرح سے گُزارنی ہے اور ہمیں اپنی زندگی میں کیا کیا کرنا چاہیے؟

عائزہ خان نے کہا کہ آپ کے تنقید بھرے تبصروں سے ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے جو ہمیں اندرونی طور پر توڑ دیتے ہیں۔


اداکارہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اپنے اردگرد موجود لاکھوں لوگوں کو اپنے کام سے تفریح فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہم اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے اور اُن کی منفی سوچ کو ختم کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرتے ہیں۔


عائزہ خان نے اپنے یک اور ٹوئٹ میں صارفین کو عالمی وبا کی اس مشکل گھڑی میں مثبت رہنے کی ہدایت کی کہا کہ ’انشااللہ ہم سب مل کر اس مشکل دور سے گُزر جائیں گے ہم سب کو پُرسکون اور مثبت رہنے کی ضرورت ہے۔

بہت دکھ کی بات ہے کہ قوم آج 100 جنازوں کے ساتھ عید منائے گی

Leave a reply