مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے...

ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری

جنوبی افریقا کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز کی...

طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا استاد گرفتار

مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی طالبات کی غیر اخلاقی...

وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں...

امریکی جہاں ایک طرف کرونا سے تودوسری طرف رنگ اورنسل کی بنیادپرلڑ لڑ کرمرنے لگے

مینیسوٹا :امریکی جہاں ایک طرف کرونا سے تودوسری طرف رنگ اورنسل کی بنیادپرلڑ لڑ کرمرنے لگے،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں نسلی تعصب پر سیاہ فام شخص کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد نسلی فسادات پھوٹ پڑے

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے نسلی تعصب برتنے اور زیرحراست سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد فسادات بھڑک اٹھے۔ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن سے پانی پھینکنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی۔

اس تصادم کے نتیجے میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔ مینیسوٹا میں مشتعل افراد نے سپراسٹور پر دھاوا بول دیا، مظاہرین سپر اسٹور میں توڑ پھوڑ کرکے سامان لوٹ کر لے گئے۔

یاد رہے کہ پرتشدد احتجاجی مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب سوشل میڈیا پر جارج لائیڈ نامی سیاہ فام شخص پر پولیس والوں کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکاروں نے جارج لائیڈ کی گردن کو گھٹنے تلے دبا رکھا ہے۔

چھیالیس سالہ سیاہ فام شخص پولیس کی زیرحراست ہلاک ہوگیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس حکام نے فوری طور پر چار پولیس افسران کو برطرف کردیا تھا۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔