پی آئی اے حادثہ ، شہید کی ماں کی وزیراعظم سے درخواست
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/05/PIA-1-2-750x430-1.jpg)
لاہور:پی آئی اے حادثہ ، شہید کی ماں کی وزیراعظم سے درخواست ،باغی ٹی وی کےمطابق بدقسمت طیارے میں شہید ہونے والوں کے ورثا بھی اپنی بدقسمتی پرآہ وکنان ہیں ، کراچی طیارہ حادثہ میں ایسے بھی شہدا ہیں جن کا تعلق ایک ہی گھر،ایک ہی خاندان سے ہے ،ان شہدا میں دوبھائی بھی شامل ہیں کہ جن کی والدہ محترمہ نے اپنی بے بسی پروزیراعظم کوپکارا ہے
PIA Plane Crash: Victim's family crying for the help from PM Khan
BaaghiTV #PIA #PlaneCrashKarachi pic.twitter.com/YUHlN1BV8W— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 28, 2020
باغی ٹی وی کے مطابق اس خاتون نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہےکہ آج حادثے کو پانچواں دن ہے مگرابھی تک اس کے بیٹوں کا کوئی پتا نہیں چل رہا . نہ ہی کسی نے ابھی تک یہ بتایا کہ ان کی شناخت ہوگئی ہے ،یہ ماں اپنی بے بسی اوراپنے دوپیارے بیٹوں کی جدائی میں اس قدررورہی ہیں کہ دیکھنے والے اورسننے والے بھی اپنے جزبات پرقابونہیں رکھ پاتے
PIA Plane Crash: Victim's family crying for the help from PM Khan
BaaghiTV #PIA #PlaneCrashKarachi pic.twitter.com/YUHlN1BV8W— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 28, 2020
اس خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شہید بیٹوں کا باپ پچھلے پانچ دنوں سے اپنے بیٹوں کی باقیات تلاش کررہا ہے کوئی سمجھ نہیں آرہی ، اس بیچاری ماں کا کہنا ہےکہ کہاں ہیں وہ ادارے جوبے بسی کی اس حالت میں میری جیسی ماں کواس کے بیٹے کی باقیات ہی دے دیں
یہ خاتون وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ جناب وزیراعظم اگراس حادثے میں آپ کے بچے ہوتے اورآپ کے بچوں کے جسم کے اعضا نہ ملتے تو آپ اس حالت میں اپنے بیٹوں کی ایک آنکھ ، کان کوئی ہڈی تلاش کرتے تاکہ ان کو دفنا کرآپ کو سکون ہوجاتا
یہ خاتون کہتی ہیں کہ وزیراعظم آپ اس ملک کے وزیراعظم ہیں آپ سے اپنی رعایا کے بارے میں سوال ہوگا ، خدارا میرے بچوں کی باقیات ہی واپس دلا دیں ، کوئی ادارہ ہماری سن نہیں رہا آپ ہی سن لیں