سرگودھا ضلع میں کورونا، پولیو وائرس اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سرگرم ہے۔
آج منعقدہ اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی، اےڈی سی جی اور ڈی ایچ او سمیت دیگر نے شرکت کی۔ گھروں پر مریضوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔
ضلع کی 13 یونین کونسلوں کے ہائی رسک علاقوں میں 1400 سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ کچھ رپورٹس کی روشنی میں پولیو مہم کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔
ڈینگی کے حوالے سے محکمہ صحت سمیت تمام ادارے انسداد ڈینگی مہم میں مصروف عمل ہیں
( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )

سرگودھا ضلع میں کورونا، پولیو وائرس اور ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سرگرم ہے
Bhera
Shares:







