مزید دیکھیں

مقبول

اوکاڑہ اور مضافات میں عطائیوں کی بھرمار عوام پریشان

اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے مضافاتی علاقے نول پلاٹ میں عطائی عوام میں بیماریاں بانٹنے لگے۔ نول پلاٹ کے نواحی علاقے موضع لشاریاں میں عطائیوں کی بھرمار، عطائی دونوں ہاتھوں سے عوام میں ناتجربہ کاری اور غلط طریقہ علاج اپنانے کی وجہ سے بیماریاں پھیلانے کے ساتھ ساتھ عوام کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں۔ باغی ٹی وی کے سروے کے مطابق نول پلاٹ موضع لشاریاں میں عطائیوں نے اپنے مختلف جگہ پر اڈے قائم کررکھے ہیں اور کئی ایک مقامات پر چھوٹے پیمانے پر نام نہاد سرجیکل سنٹرز بنا رکھے ہیں جہاں وہ چھوٹے چھوٹے آپریشن کے ساتھ ساتھ ختنے اور ٹانکے لگانا روزمرہ کا معمول بنا چکے ہیں۔ نان کوالیفائیڈ ڈسپنسرز کلینک کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز بغیر لائسنس کے چلا رہے ہیں۔ ادویات جن پر فروخت ممنوع لکھا ہوتا ہے وہ سرعام فروخت کررہے ہیں بلکہ بعض عطائیوں نے رورل ہیلتھ سنٹرز کے ڈاکٹرز سے ساز باز کر رکھی ہے اور سرکاری ادویات لاکر میڈیکل سٹورز پر مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ مختلف عطائی تو سرجن بنے بیٹھے ہیں اور ہر مریض کو ڈرپ لگا کر پیسے لوٹنا ان کا معمول کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ہرگلی میں دو سے تین نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز موجود ہیں۔ اگر کوئی محکمہ صحت کی ٹیم انکے خلاف ایکشن کرنے کے لیے جائے تو ایک دوسرے کو آگاہ کردیتے ہیں۔ عوام اس دھندے، چور بازاری، حفظان صحت کے اصولوں کی مخالفت اور لوگوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے مافیا سے تنگ آچکی ہے اور۔حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔